پولیس اسٹیشن کے باہر گرینیڈ حملہ

پلوامہ//پلوامہ پولیس اسٹیشن پر جنگجوئوںنے گرینیڈ پھینکا جس کی زد میں آکر 8راہ گیر زخمی ہوئے۔ان میں سے 3و سرینگر منتقل کیا گیا۔منگل کی شام مشتبہ جنگجوئوں نے پولیس اسٹیشن کی طرف ایک ہتھ گولہ پھینکا ، جو نشانہ چوک کر سڑک پر گر کر ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ، جس کے نتیجے میں8افراد زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں سے بعد میں3کو سرینگر منتقل کیا گیا ۔مضروبین کی شناخت ریاض احمد وگے ولد غلام محمد ،غلام محمد خان ولد علی محمد ،عبد المجید خان ولد قادر خان، محمد عبد اللہ ولد عبدالرحمان کمار،محمد شفیع ولد غلام نبی میرسا کنان آری ہل،محمد اشرف حجام ولد ولی محمد ساکن ملک پورہ،محمد صدیق ولد محمد سعید ساکن راجپورہ پلوامہ کے طور پر ہوئی۔دھماکے کے بعد پولیس نے ہوا میں چند فائر کئے۔