سرینگر // جمعیت اہلحدیث نے اس بات پر تشویش اور برہمی کا اظہار کیا ہے کہ عید سعید کی آمد کے موقع پر بھی وادی میں گرفتاریوں ، قتل وغارت، چھاپوں اور محاصروں کا سلسلہ جاری وساری ہے اوران قہرمانیوں کے بیچ حکمرانوں کی جانب سے مذہبی معاملات میں مداخلت کا عمل بھی جاری ہے ۔موصولہ بیان کے مطابق پولوگراﺅنڈ میں جمعیت کے نماز عید پروگرام کو سبوتاژ کرنے کےلئے سارے ہتھکنڈے آزمائے گئے اور اس اجتماع پر تحریری طور پابندی عائد کرکے انتظامیہ جو پیغام دینا چاہتی ہے وہ عیاں ہے۔ بیان میں ان کاروائیوں پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے عید اجتماعات میں ملت اسلامیہ کی سربلندی اور اپنی سرزمین کی آزادی کے لئے دعائیںکرنے کی اپیل کی گئی ہے۔