عارف بلوچ
اننت ناگ // لوہر سنزی کوکر ناگ میں پولنگ کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور5اہلکار زخمی ہوئے۔ٹاٹا گاڑی زیر نمبر JK03/3228 واپسی پر دودھ کوہل کوکر ناک کے نزدیک لڑھک گئی جس کے نتیجے میں 5اہلکار زخمی ہوئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت محمد عامر ولدمحمد یوسف ملک کوکرناگ، اشفاق احمد لون ولد غلام نبی لون ساکن بارہمولہ،سمیر احمد پی سی ایس کوکر ناگ،غلام محمد ولد علی محمدلتر پلوامہ،کانسٹیبل شاہد یوسف ولدمحمد یوسف ساکن اموہ اچھہ بل اورڈرائیوربشیر احمد ڈار ولد حسن اورن ہال بجبہارہ شامل ہیں۔سبھی کو جی ایم سی اننت ناگ منتقل کردیا گیا۔