پولنگ اسٹیشنوں پر بنیادی سہولیات دستیاب رکھی جائیں

 بارہمولہ//ضلع چنائو آفیسر بارہمولہ نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میںتمام پولنگ اسٹیشنوں پر بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ترقیاتی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار کل آفیسران کی ایک میٹنگ کے دوران کیا جس میں ضلع میںآنے والے چنائو کے خوش اسلوبی سے انعقاد کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی ،ڈی ڈی ای او اور ڈپٹی سی ای او کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران چنائو سے متعلق تیاریوں کے علاوہ نوڈل آفیسران اور کمیٹیوں کے انچارج پر تندہی اور لگن کے ساتھ کام کرنے پر زوردیا گیا۔جب کہ دیگر امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ترقیاتی کمشنر نے آفیسران کو الیکشن آف انڈیا کے رہنماخطوط پر من وعن عمل کرنے پر بھی زوردیا۔