پوشن ماہ تقریبات ، ریاسی میں مباحثہ و کوئیز مقابلہ منعقد

ریاسی // ضلع کے مہور علاقہ میں پوشن ابھیان کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے سی ڈی پی او انجم گنائی کی قیادت میں جمعرات کے روز مہور میں بحث و مباحثہ و کوئیز مقابلہ منعقد کیا گیا ۔ سی ڈی پی او ، مہورنے کہا کہ اس سلسلہ میں جاری بیداری مہم کو رفتار دینے کے لئے پوشن ماہ کے دوران بلاک اور آنگن واڑی مرکز میںرسائی کی کاروائیاں انجام دینی ہونگی ،تاکہ ہر گھر میں ’’ہر گھر میں پوشن تہوار‘‘ کا پیغام پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ پوشن ماہ منعقد کرنے کا مقصد غذائیت کی کمی کے خلاف جنگ چھیڑنا اور حفظان صحت کے طریقہ میں معیاری خوراک کھانے کیلئے بیداری مہم کا انعقاد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ غذائیت کی کمی کے لئے متعدد سکیمیں ہیں ۔ تاہم ، پوشن ماہ اس میں ایک کلیدی رول نبھا سکتا ہے مختلف جماعتوں کے بچوں نے پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے پوری تیاری کر رکھی تھی اور مقوعی غذا کی کمی اور اسکے تاثرات کو اُجا گر کیا ۔اس موقعہ پر انجم گنائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بحث و مباحثہ و کوئیز پروگرام ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں نہ صرف بچوں کی اندرونی ٹیلنٹ کی جانکاری ملتی  ہے بلکہ انہیں غذائیت کی کمی کے متعلق جانکاری بھی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے ملک کا اثاثہ ہیں اور غذائیت کی کمی ملک کے لئے باعث تشویش ہے۔تعلیم کاذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں خواندگی کی شرح میں قابل ستائش اضافہ ہوا ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ بیداری کے شعبہ میں ابھی بھی ہماری ریاست پیچھے ہے اور ہمیں بیداری پھیلانے کے لئے اپنے وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا۔