پوشن ابھیان بیداری ریلی کا اہتمام

ادہم پور//مختلف محکمہ جات کی طرف سے پوشن ابھیان کی مناسبت سے ایک ریلی نکالی گئی جسے ضلع ترقیاتی کمشنر ادہم پور رویندر کمار نے ڈی آفس کمپلیکس سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس سے قبل ڈی ڈی سی نے اس ابھیان کی غرض و غائیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس کا بنیادی مقصد کم غذائیت کے مسئلہ کو حل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صفر سے 6سال تک کی عمر کے بچوں اور حاملہ خواتین کو بھر پور غذائیت کی فراہمی کے لئے مرکزی سرکار نے یہ پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت ہندوستا ن میں کم غذائیت سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو جڑ سے ختم کرنا شامل ہے ۔ یہ ریلی سلاتھیا چوک، کورٹ روڈ، مین بازار، بس سٹینڈ سے ہوتی ہوئی گول مارکیٹ میں ختم ہوئی۔ ریلی میں سپرو ائزر، آنگن واڑی ورکر، آشا اور دیگر محکموں کے ملازمین شامل تھے۔