بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے پوسناگ کریری کے لوگوں نے پیر کوواٹر سپلائی اسکیم کی تکمیل میں تاخیر پر جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج ی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے محکمہ پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ایک واٹر سپلائی اسکیم کی تعمیر پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی کام ادھورا ہے جس کے نتیجے میںانہیں پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر آئندہ چند ہفتوں میں یہ کام مکمل نہیں ہوا تو وہ پھر سے سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے جس کی تمام ذمہ داری متعلقہ محکمہ پر عائد ہوگی ۔ اس سلسلے میں ایگزیکٹو انجینئر محکمہ جل شکتی بارہمولہ عبدالقیوم چوہدری نے کہا کہ فنڈس کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہ اسکیم نامکمل ہے اور جب تک حکومت اس کیلئے رقومات واگزار نہیں کرتی وہ کچھ نہیں کرسکتے ۔
پوسناگ کریری میں احتجاجی مظاہرہ
