بارہمولہ //بدمولہ ناروائو بارہمولہ میں سنیچر کو دوران ڈیوٹی کشمیری پنڈتوں کی حفاظت پر مامورایک اسپیشل پولیس آفیسر(ایس پی او) دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو ا ۔ شکیل احمد راتھر ولد علی محمد راتھر ساکن ملپورہ ناروا ئو دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال فوت ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ متوفی ضلع کے بدمولہ ناروا ئوعلاقے میں پنڈت خاندان کے لیے سیکورٹی گارڈ کے طور پر تعینات تھا۔حکام نے بتایا کہ طبی قانونی کارروائیوں کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
پنڈتوں کی حفاظت پر مامور | اہیس پی او حرکت قلب بند ہونے سے فوت
