پنچایت کیول کی وارڈ8 میں نیاٹرانسفارمرنصب

بدھل // راج نگربدھل کی پنچایت کیول کے وارڈنمبر8میں نیاٹرانسفارمرنصب کردیاگیاہے اورتوقع کی جارہی ہے کہ محکمہ بجلی کے اس اقدام سے لوگوں کی پریشانیوں کاکسی حدتک ازالہ ہوگا۔ اس سلسلے میں پنچایت کیول کے سرپنچ محمدفاروق انقلابی نے کہاکہ پنچایت کے وارڈ نمبر آٹھ کنگوٹہ میں بجلی کٹوتی سے لوگ تنگ آچکے تھے کیونکہ آئے روزبجلی ٹرانسفارمر خراب ہو جاتا تھا جس کی وجہ سے کئی ہفتوں تک بجلی بندرہتی تھی۔انہوں نے کہاکہ اب وارڈنمبر8 میں نیاٹرانسفارمرنصب کیاگیاہے اورامیدہے کہ بجلی سپلائی کی صورتحال بہترہوگی اورلوگوں کی پریشانی دورہوگی۔انہوں نے محکمہ بجلی کے ایگزیکٹیوانجینئر منشی خان کاشکریہ اداکیاہے کہ انہوں نے پنچایتوں نمائندوں اورانتظامیہ کے ساتھ تال میل کے ذریعے لوگوں کی پریشانی دورکی۔