پنچایت نوناں بانڈی میں بھاجپا لیڈران کا اجلاس

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے حلقہ پنچایت نونابانڈی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر انجینئر محمد رفیق چشتی کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران پارٹی کے ضلع صدر پونچھ انجینئر محمد رفیق چشتی نے خطاب کرتے ہوئے عوام کو موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور پنچایتوں میں ہورہے تعمیراتی کاموں کے متعلق بتایا۔ انھوں نے پونچھ کی مختلف پنچایتوں میں منظور کروائے گئے تعمیراتی منصوبوں کے متعلق بھی انہیں جانکاری دی اور بتایا کہ کس طرح یہاں کی سڑکوں اور دیگر تعمیراتی کاموں کے لئے موجودہ حکومت سے انہوں نے ان کاموں کی منظوری کروائی ہے اور جلد ہی ان کاموں کو پائیہ تکمیل تک پہچایا جائے گا اور وہ دن اب دور نہیں کہ جب ہر گائوں میں سڑک رابطہ سے چوڑا جائیگا۔اس موقعہ پر موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے متاثر ہوکر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی پارٹیوں کو خیر آباد کہہ کر پارٹی ضلع صدر انجینئرمحمد رفیق چشتی کی سربراہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی جماعت میں شمولیت کی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت کرنے والوں میں محمد حسین چوہان، محمد شریف چوہان، فقیر محمد چوہان، غلام حسین بھٹ، محمد بشیر کلس، محمد شریف کلس، سراج الدین ، محمد حسین، فقیر محمد کھٹانہ، شیر محمد منہاس، محمد رفیق منہاس، محمد اشتیاق ، شہزاد احمد، مشتاق احمد نے پارٹی میں شمولیت کی ۔ اسکے علاوہ اس موقعہ پر پارٹی کے دیگر کارکنان جن میں حسین شاہ، بختیار جٹ، سلمان شاہ، امیر حسین شاہہ کے باشمول بابو جمال دین چوہان بھی موجود تھے۔