پنچایت سرولہ کے پنچوں کی حلف برداری تقریب منعقد

راجوری //بلاک منجاکوٹ کی سرولہ پنچائت کے سرپنچ مولانا گلزار حسین نے تمام پنچوں کی حلف برداری تقریب کااہتمام کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سرولہ پنچائت کے متعلقہ سرپنچ نے پنچوں کی حلف برداری کااہتمام کیاجس میںپنچائت سیکرٹری بھی موجود تھا۔حلف برداری کے دوران یہ وعدہ کیا گیا کہ وہ بغیر ذات پات اور ایمانداری سے لوگوں کی خدمت انجام دیں گے ۔ اس موقع پر نائب سرپنچ اور عدالتی چیئرمین کو بھی نامزد کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ پنچایت کے لوگوں کی کثیرتعداد موجودتھی۔اس دوران تمام پنچوں نے متعلقہ وارڈوں کے مسائل بھی اجاگر کیے۔اس موقعہ پر سڑکوں کی خستہ حالی،پانی کی قلت اور بجلی کی کٹوتی پر بحث کی گئی۔جہاں سرپنچ نے تمام مطالبات سننے کے بعد لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کی فریاد جلد ہی ضلع انتظامیہ کے سامنے رکھ کر حل کروانے کی کوشش کریں گے۔