پنچایتی چنائو کے انتظامات کاجائزہ لیاگیا

جموں //ضلع سانبہ میں آئندہ پنچائتی انتخابات کے سلسلہ میں انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر کی صدرات میں اعلیٰ آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی ۔اس موقعہ پر نوڈل آفیسران نے ضلع میں پنچایتی انتخابات کے سلسلہ میں کی گئی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔ڈی سی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں پنچایتی انتخابات کو کامیاب بنانے کیلئے آپسی اشتراک سے کام کیا جائے ۔نوڈل آفیسران نے جانکاری فراہم کرتے ہو ئے کہاکہ انتخابات کو صاف و شفاف طریقہ کار سے منعقد کروانے کیلئے وجے پور،پرمنڈل اور بڑی براہمنان میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔اس میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی ،اے ڈی سی ،ڈی پی ائو ،اے آر ٹی ائو و دیگر اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی ۔