پنچایتی وبلدیاتی اراکین کاتحفظ

سرینگر //ایڈمنسٹریٹو کونسل کی میٹنگ جو یہاں لفٹینٹ گورنر جی سی مرمو کی صدارت میں منعقد ہوئی ،میں منتخب بی ڈی سی چیئر پرسنز ، سرپنچوں ، پنچوں اور جموں و کشمیر کے میونسپل اداروں کے منتخب ارکان کیلئے جنگجویت سے متعلق واقعات میں ہلاکت کی صورت میں 25 لاکھ روپے کی بیمہ پالیسی کے دائرے میں لانے کو منظوری دی ۔ فیصلے کا مقصد بنیادی جمہوری اداروں کو مستحکم بنا کر ان اداروں کے منتخب ارکان کو احساس تحفظ فراہم کرنا ہے جنہیں جنگجوئوں سے متواتر خطرہ لاحق ہے ۔ زندگی بیمہ جنگجویت سے متعلق واقعات میں ہلاک ہونے کی صورت میں منتخب نمائندوں کے اہل خانہ کیلئے روزی کی ضمانت فراہم ہو گی تا کہ اُن کے اہل خانہ کسی مالی مشکل کا شکار نہ ہو اور اُن کی بنیادی ضروریات مشکل حالات میں بھی پوری ہو سکیں ۔ 
 

 قلیل مدتی کان کنی پرمٹ

پنچایتی راج اداروں کو فراہم کرنے کومنظوری

نیوز ڈیسک
 
سرینگر// ایڈمنسٹریٹو کونسل کی میٹنگ یہاں لفٹینٹ گورنر جی سی مرمو کی صدارت میں منعقد ہوئی ،نے جموں کشمیر مائینر منرل کنسیشن ، سٹوریج ، ٹرانسپورٹیشن آف منرلز اینڈ پروینشن آف اللیگل مائیننگ رولز ، 2016 میں ترمیم کو منظوری دی ۔ اس ترمیم سے 30 ستمبر 2021 تک ایک ہیکٹر اراضی پر پنچائتی راج اداروں کو کانکنی کیلئے قلیل مدتی پرمٹ فراہم کئے جائیں گے اور ان اداروں کو کانکنی شروع کرنے سے قبل جیالوجی اینڈ مائیننگ محکمہ کو پیشگی ادائیگی کرنے میں بھی چھوٹ دی جا ئے گی ۔ ایڈمنسٹریٹو کونسل نے محکمہ جیالوجی اینڈ مائیننگ کو پنچائتوں کی جانب سے مجاز حکام سے کانکنی منصوبوں ، ماحولیاتی کلیرنس وغیرہ کیلئے درخواستیں دینے کی بھی اجازت دی ۔ فیصلے کا مقصد پنچائتی راج اداروں کو کانکنی سے رقومات کا حصول یقینی بنا نا اور مقامی بازاروں میں اہم تعمیراتی مواد کی قلت کو دور کرنا اور قیمتوں کو اعتدال پر رکھنا ہے ۔