پنچایتی اِنتخابات : چھٹے مرحلے کیلئے نوٹیفکیشن جاری

 سری نگر//چیف الیکٹورل آفیسر جے اینڈ کے شالین کابرا نے پنچایتی انتخابات 2018کے چھٹے مرحلے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔کشمیر صوبے میں یہ نوٹیفکیشن ضلع بانڈی پورہ کے ارن بلاک، بارہمولہ ضلع کے کھئے پورہ اور چندل وانی گام ، گاندربل ضلع کے لار ، سرینگر ضلع کے ہارون ، بڈگام ضلع کے چرار شریف اور ناگام ، پلومہ ضلع کے نیوہ اور ڈاڈسرہ ، کولگام ضلع کے دیوسر اور پوہلو اور اننت ناگ ضلع کے ویری ناگ اور ہلر بلاکوں کے لئے جاری کیا گیا ہے۔جموں صوبے میں چھٹے مرحلے کے تحت پنچایتی انتخابات ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ اور بھلہ بلاکوں ، رام بن ضلع کے سنگلدان اور گاندری ، اودھمپور ضلع کے اودھمپور ، ریاسی ضلع کے ڈھرو ، ٹھکرا کوٹ اور ججبھگلی ، کٹھوعہ ضلع کے کٹھوعہ ، ہیرا نگر ااور مرہین ، سانبہ ضلع کے پرمنڈل ، بڑی پرہمنا اور وجے پور ، جموں ضلع کے بلوال اور مڈھ ، راجوری ضلع کے درہال ، تھنہ مننڈیاور پلان گر کے علاوہ پونچھ ضلع کے بالا کوٹ اور منکوٹ بلاکوں میں منعقد کئے جائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 13؍نومبر 2018 تک نامزدگیاں داخل کی جاسکتی ہیں ۔14؍نومبر 2018ء کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 16نومبر2018ء مقرر ہے ۔ ضرورت پڑنے پر پولنگ یکم؍ دسمبر 2018ء کو صبح 8بجے سے دوپہر 2بجے تک ہوگی جبکہ اسی دِن ووٹ شماری کاکام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ یہ چنائو عمل 17؍دسمبر 2018تک مکمل کیا جائے گا۔