پنچایتی انتخابات 2018

ادہم پور //آئندہ پنچائتی انتخابات 2018میںمردوں کیساتھ ساتھ دیہی علا قوں کی خواتین میں بھی ایک خاص دلچسپی دیکھی جار ہی ہے جس کے چلتے صوبہ جموں کے مختلف اضلاع میں اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین بھی انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمائی کر نے کیلئے کا غذات نامزدگی جمع کروا رہی ہیں ۔بلدیاتی انتخابات کے بعد مختلف مرحلوں کے تحت منعقد ہونے والے پنچایتی انتخابات کیلئے صوبہ کے کئی مقامات پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے جارہے ہیں جن میں اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین بھی اپنے علا قوں کی خدامت کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں مصروف ہیں ۔ضلع ادہم پور میں متعد د مرحلوں میں ہونے والے پنچایتی انتخابات میں خواتین کاغذات نامزدگی داخل کر رہی ہیں ۔ضلع کی تحصیل رام گڑھ کی وارڈ نمبر 6میں سے آرتی شرما زوجہ سریندر شر ما نے سرپنچ کے نشست کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔آرتی شرما اعلیٰ تعلیم یافتہ ہو نے کیساتھ ساتھ اپنی گائوں کے لوگوں کی فلاحی و اقتصادی حالت بہتر بنانے کیلئے کمر بستہ ہیں ۔اپنے کاغذات نامزگی جمع کرواتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ کامیابی کی صورت میں گائوں میں سیاسی ثقافتی اور اقتصادی ترقی کیلئے کام کرینگی ۔اسی طرح خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین سرپنچوں اور پنچوں کی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا رہی ہیں ۔ضلع کی سازن پنچایت میں سے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون سائمہ بٹ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔بھاگواہ بلاک میں رہائش پذیر سائمہ بٹ نے پوسٹ گریجویشن اور بی ایڈ کی ڈگری حاصل کی ہے جو چاہتی ہیں کہ وہ سرپنچ منتخب ہو کر اپنی گائوں کی تعمیر وترقی اور فلاح و بہبود کیلئے اپنی خدامات انجام دیں گی ۔