پنچایتی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ووٹنگ جاری

سرینگر/ جمعرات کو رواں پنچایتی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ریاست کے اندر آج سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ووٹنگ کا آغاز صبح8بجے ہوا ،اور یہ سلسلہ دوپہر2بجے تک جاری رہے گا۔

آج کی ووٹنگ کیلئے2512پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 769کشمیر میں جبکہ1743جموں ڈویژن میں قائم کئے گئے ہیں۔

کشمیر میں755جبکہ جموں میں 93مراکز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔

آج کی پولنگ میں کل ملاکر4763اُمیدوار میدان میں ہیں جن میں309سرپنچ جبکہ1534پنچ اُمیدوار ہیں۔آج جن علاقوں میں ووٹ ڈالے جانے والے ہیں اُن میں118سرپنچوں اور1046پنچوں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

آج404283رائے دہندگان سرپنچوں کے انتخاب جبکہ 270295ووٹران پنچوں کے انتخاب کیلئے اپنے حق رائے دہی کا اظہار کریں گے۔

واضح رہے کہ پنچایتی انتخابات کا سلسلہ 17نومبر کو شروع ہوا تھا اور  یہ17دسمبر تک جاری رہے گا۔