پنچایتی انتخابات : کپوارہ میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا

 کپوارہ//ضلع کپوارہ میں پنچایت چنائو2018کے سلسلے میں تیاریوں،مجموعی انتظامات اوردیگر امور کا جائزہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کپوارہ کی صدارت میں تمام نوڈل آفیسران کی ایک میٹنگ منعقدہوئی۔میٹنگ کے دوران ضروری مواد کی دستیابی اور عملے کی تعیناتی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعہ پر اے سی آر نے مختلف محکموں کے متعلقہ آفیسران جنہیں ضلع میں نوڈل آفیسران کے طور پر نامزد کیا گیا ہے کو ان کی ذمہ داریوں،شفافیت کے ساتھ چنائو کے انعقاد اور دیگر چنائو سرگرمیوں کے بارے میںجانکاری دی۔میٹنگ کے دوران نوڈل آفیسران نے چنائو عمل کے سلسلے میں کئی تجاویز پیش کیںاورچنائو کے احسن طریقے سے انعقاد کے لئے اپنا بھرپور تعائون دینے کی یقین دہانی دی۔دریں اثنأ ضلع پنچایت چنائو آفیسر نے ریٹریننگ آفیسران اوراسسٹنٹ ریٹریننگ آفیسران کے لئے ڈی سی آفس کے میٹنگ ہال اورٹائون ہال کپوارہ میںایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔