جموں //ریاست میں پنچایتی انتخابات کے حوالے سے آج جموں میں کل جماعتی میٹنگ ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صدارت میں منعقد ہو رہی ہے۔ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ریاستی سرکار ریاست میں پنچایتی انتخابات کرانے کے حق میں ہے اور سرکار نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ بہت جلد پنچایتی انتخابات کرائے جائیں گے ۔تاہم اپوزیشن جماعتوں کے کچھ ایک لیڈران نے ریاستی سرکار کو یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ وادی کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کچھ ایسا فیصلہ نہ کریں جس سے ریاست میں ریاست خاص کر وادی میں حالات مزید خراب ہو جائیں ۔ریاستی کی سیکورٹی صورتحال ،امیدواروں کے تحفظ اور انتخابات کے حوالے سے دیگر معاملات کو لیکر جموں میں کل جماعتی میٹنگ ریاستی وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں منعقد ہو گئی جس کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا ۔
پنچایتی انتخابات پر کل جماعتی اجلاس آج
