’پنچایتی انتخابات میں ایس ٹی طبقہ کوریزرویشن ‘

 جموں// آل جموں وکشمیرپہاڑی ٹرائب جوائنٹ فورم نے پنچایتی انتخابات میں ایس ٹی (گوجربکروال) طبقہ کوریزرویشن دینے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کامطالبہ کیاہے۔یہاں مختلف پہاڑی تنظیموں نے آل جموں وکشمیرپہاڑی ٹرائب جوائنٹ فورم کے بینرتلے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ گوردیوٹھاکرنے کہاکہ حکومت جموں وکشمیرکی جانب سے پنچایت انتخابات فروری مارچ۔ 2018میں پنچایتوں وواروں میں ایس ٹی (شیڈولڈٹرائب )گوجربکروا ل طبقہ کوریزرویشن دینے کافیصلہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ غیرآئینی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایساکرناپہاڑی طبقہ کے ساتھ ناانصافی ہے۔قابل ذکرہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف رورل ڈیولپمنٹ نے 29 دسمبر 2017کوایک نوٹس جاری کیاہے جس کے مطابق ایس سی؍ایس ٹی طبقوں کوآبادی کے تناسب سے ریزرویشن دینے کی تجویزدی گئی ہے۔انہوں نے حکومت سے پرزورمطالبہ کیاکہ ایس ٹی طبقہ کوپنچایت انتخابات میں ریزرویشن دینے کے فیصلے پرنظرثانی کی جائے۔