پنون کشمیرکا ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد، بی جے پی کو مبارک بادی

جموں//پنون کشمیر کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہفتہ کے روز ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کی تاریخی کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کیا گیا ۔اجلاس کا اہتمام پارٹی کے صدر ویریندر رینہ کی صدارت میں منعقد کیا گیا،جس میں پروفیسر ایم ایل رینہ،کمل بھاگاتی ،اوپیندر کول ،سمیر بھٹ ،اشوک چرنگو، وملا چرنگو، وجے سپرو، کلہن کاچرو، پی کے بھان ،پردمن کرشن ،کندن رینہ،آر ایل دھر و دیگران نے شرکت کی۔ پنون کشمیر کے صدر ویریندر رینہ نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میںوزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی کے قومی صدر امت شاہ کی قیادت میں بی جے پی کی شاندار کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسا موقعہ تب آیا ہے جب کسی لیڈر نے ملک کے لوگوں کی زندگیوں میں بدلاﺅ لانے کےلئے کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں ملک ہر شعبہ میں ترقی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وقت آیا ہے کہ بھارت کو دنیا کی اخلاقی راجدھانی کے طور پر سمجھا جائے گا اور ملک کو اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشست عطا کی جائے گی۔انہوںنے اس توقع کا اظہار کیا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل M form مدعا حل کیا جائے گا،تاکہ بے گھر کشمیری پنڈت اپنی حق رسائے دہی کا استعمال معمول کے مطابق کرسکیں گے۔رینہ نے مزید کہا کہ مودی جی کی پالیسی کہ دہشت اور مذکارات ایک ساتھ نہیں چل سکتی اور ایل او سی ٹریڈ بند کرنے سے پاکستان کو عقل آئے گی ۔پارٹی کے صلاح کار پروفیسر ایم ایل رینہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی عام لوگوں خصوصاً ریاست کی قلیتی طبقہ کے مفاد کےلئے دفعہ ۔370 اور35-اے  کو آئین ہند سے ہٹانے پر کار بند ہے ۔انہوںنے کہا کہ کشمیری پنڈت کشمیر کے اصلی باشندے ہیںاور انہیں کشمیر پر پہلا حق حاصل ہے۔انہوں نے 7.5 لاکھ بے گھر کشمیری پنڈتوں کےلئے ایک علحیدہ ہوم لینڈ کا مطالبہ کیا۔