پنشنروں کے معاملات کا حل

سرینگر//جموں وکشمیر سٹیٹ لیگل سروسز اَتھارٹی ( ایس ایل ایس اے ) نے کہا ہے کہ اِنڈین آڈِٹ اور اکائونٹس محکمہ کے ساتھ پنشنروں کے معاملات حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ایس ایل ایس اے اَتھارٹی کو کئی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ پنشنروں کے معاملات کئی مہینوں سے اِلتوأمیں پڑے ہیں۔اِس طرح سٹیٹ لیگل سروسز اَتھارٹی کے ممبر سیکرٹری محمد اکرم چودھری نے اکائونٹنٹ جنرل ( اے اینڈ ای) جموں وکشمیرکے ساتھ یہ معاملہ اُٹھایا تاکہ پنشنروں کے معاملات جلد از جلد حل کرائے جاسکیں۔قابلِ ذکر ہے کہ انڈین آڈِٹ اور اکائونٹس محکمہ نے مطلع کیا ہے کہ 2016ء کے بعد کے پنشنروں کے معاملات جولائی 2019 ء کے آخر تک حل کئے جائیں گے کیوں کہ 18,492 معاملات میں سے 14,500 معاملات حل کئے جاچکے ہیں۔تاہم 2016ء سے پہلے کے پنشنروں ، جہاں 1,03,632 معاملات موصول ہوئے ہیں ، کو بھی حل کیا جارہا ہے اور تقریباً 22,500 معاملات پہلے ہی حل کئے جاچکے ہیں۔