عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //حکومت نے پنشنرز/فیملی پنشنرز کی فزیکل تصدیق میں عدم تعاون کی بنا پر اکتوبر کی تنخواہ روکنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاہم سالانہ نومبر کے مہینے میں بینک ویری فکیشن امسال نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔جولائی 2024 کے مہینے میں سر کیولرکے ذریعے یہ طے کیا گیا ہے کہ اکتوبر 2024 کے مہینے کے لیے پنشن ایسے پنشنر کے کھاتوں میں جمع نہیں کی جائے گی جو کٹ آف تاریخ یعنی30ستمبرتک جسمانی تصدیق کے لیے حاضر نہیں ہوتے ہیں۔ اس کے بعد، تصدیق کی آخری تاریخ30ستمبر رکھی گئی اور یہ حکم دیا گیا کہ اکتوبر 2024 کے مہینے کے لیے بینک، پنشن کی تقسیم جسمانی تصدیق نہ کرنے کی وجہ سے نہ روکا جائے۔مزید یہ کہ جموں کشمیر بینک ہر سال نومبر کے مہینے میں پنشنرز/فیملی پنشنرز سے لائف سرٹیفکیٹ حاصل کرتا ہے۔ چونکہ، پنشنرز کی جسمانی تصدیق حال ہی میں کی گئی ہے اور ابھی تک جاری ہے، اس لیے درخواست کی جاتی ہے کہ ان پنشنرز کے حوالے سے لائف سرٹیفکیٹ طلب نہ کریں جن کی پہلے ہی طریقہ کار کے مطابق جسمانی طور پر تصدیق ہو چکی ہے۔