پنزی نارہ میں محکمہ باغبانی کا تربیتی کیمپ منعقد

 سرینگر //محکمہ باغبانی کے ناظم اعجاز احمد بٹ نے سنیچر کوسرینگر کے رنبیر گڑھ پنزی نارہ علاقہ میںایک تربیتی کیمپ کی صدارت کی جس میں محکمہ ہارٹیکلچر کے افسران ، شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی کے ماہرین ،طلاب اور نفیڈ سے وابستہ عملے نے شرکت کی ۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے محکمہ کے ذریعہ نافذ کی جانے والی ترقیاتی سکیموں اور ان اسکیموں کے تحت باغبانوں کو دی جانے والی مراعات کی وضاحت کی۔انہوں نے یقین دلایا کہ محکمہ ضلع کے کاشتکاروں کے مطالبات کو پورا کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔باغبانی شعبہ سے جڑے لوگوں نے اس طرح کے تربیتی پروگراموں کے انعقاد پر محکمہ ہارٹیکلچر کی تعریف کی جس میں جدید تکنیک کے بارے میں معلومات دی جارہی ہیں۔ اعجاز احمد بٹ نے افسران کو کسانوں کے مسائل کے فوری حل کے ساتھ ساتھ انہیں نئی سکیموں کے بارے میں آگاہ رکھنے پر زور دیا ۔ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے ایم آئی ایس اسکیم کے مقاصد پر روشنی ڈالی جس کا مقصد کوویڈ 19 وبائی بیماری کے دوران کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ قیمتیں مہیا کرانا تھا۔