پنزی نارہ سری نگر میں گاڑی کی ٹکر سے شہری از جان

سری نگر// جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے مضافاتی علاقے پنزی نارہ میں ایک گاڑی نے راہگیر کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی موت واقع ہوئی ہے۔
 
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز پنزی نارہ کے مقام پر ایک وگنار گاڑی نے بشیر احمد میر ولد غلام محی الدین میر ساکن ڈانگر پورہ پنزی نارہ کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
 
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شخص کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
 
پولیس نے معاملے کی نسبت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔