پنجورہ شوپیان میں جنگجو مخالف آپریشن

  شوپیان //پنجورہ شوپیان میں جمعرات کو جنگجو مخالف آپریشن کے دوران تشدد بھڑک اُٹھا۔سہ پہر قریب 3بجے فوج اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے درسگاہ کالونی علاقے کو محاصرہ میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔ فورسز نے علاقے میں جانے والے سبھی راستوں کو سیل کرکے پہرے بٹھا دیئے اور تلاشیاں لیں۔ فورسز اہلکاروں کی طرف سے گھر گھر تلاشی کے دوران لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے فورسز پر  پتھرائوکیا ۔فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے جس کی وجہ سے دو افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔ شدید پتھرائوکے باوجود قریب ایک گھنٹے تک آپریشن جاری رہا۔