پنجناڑہ کی عوام محکمہ پی ڈی ڈی کی ناقص کارکر دگی سے پریشان

 
کوٹرنکہ//سب ڈویژن کوٹرنکہ کی پنچایت پنجناڑہ کی عوام محکمہ پی ڈی ڈی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شدید دقتوں کا سامنا کرنا پر مجبور ہو چکی ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ پنچایت کے موڑہ پتلی میں عوام گزشتہ 3ماہ سے بجلی سے محروم ہیں لیکن متعلقہ محکمہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ مذکورہ پنچایت میں ترسیلی لائنیں جنوری میں ہوئی برفباری کی وجہ سے گر گئی تھی لیکن ابھی تک ان لائنیں کی مرمت نہیں کی گئی ہے ۔محمد سلیمان نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ متعدد علا قوں میں بجلی کی ترسیلی لائنیں سبز درختوں کیساتھ باندھی ہوئی تھیں جبکہ برفباری کی وجہ سے کئی علا قوں میں بجلی کی تاریں ٹوٹ گئی تھی لیکن متعلقہ محکمہ سے متعدد بار رجوع کے باوجود بھی اسطرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔محکمہ پی ڈی ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر نے کہا کہ ان کو اس سلسلہ میں کو ئی جانکاری ہی نہیں ہے تاہم انہوں یقین دلایا کہ آئند کچھ دنوں میں بجلی کو بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جاینگے ۔