پنجاڑ میں پری ریکروٹمنٹ تربیت کا اہتمام

 کشتواڑ// فوج کی جانب سے ضلع کے پنجاڑ خطہ کے نوجوانوں کے لئے بھرتی سے قبل تربیت منعقد کی،جسکا مقصد علاقہ کے نوجوانوں کو انڈین آر می ، نیم فوجی دستوں اور جے اینڈ کے پولیس میں جوائن کرنے کی جانب راغب کرنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ۔تربیتی کیمپ میں کل ملا کر علاقہ کے 18لڑکوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر نوجوانوں کو فوج میں اندراج کیلئے فزیکل، میڈیکل اور تعلیمی سٹنڈارڈ کی جانکاری دی گئی ۔اسکے علاوہ انہیں سپاہیوں کے طرز زندگی ، مواقعوں اور چلینجوں کی جانکاری بھی فراہم کی گئی۔فوج کی اس پہل کی مقامی آبادی نے کافی ستائش کی ،طلاب اور اساتذہ نے بھی فوج کا شکریہ ادا کیا ۔