پونچھ//گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جہاں مقررین نے جموں و کشمیر میں پنجابی زبان کے ساتھ بید بھائو کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پہلے ریاست کے سرکاری اسکولوں میں باضابطہ پنجابی زبانی پڑھائی جاتی تھی لیکن کچھ عرصہ سے اس زبان کو بالکل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائر اسکنڈری اسکولوں میں کہیں بھی پنجابی زبان نہیں پڑھائی جاتی ، اگر کہیں پڑھائی بھی جاتی ہے تو وہ برائے نام اوران اسکولوں میں اساتذہ ہی تعینات نہیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کشمیری اور گوجری و دیگر زبانوں کو اسکولوں میں پڑھانا لازمی قرار دیا گیا لیکن پنجابی زبان کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔انہوں نے کہاکہ پنجابی زبان ریاست کی قدیم اوراہم زبانوں میں سے ایک ہے اس لئے اس زبان کو دیگر زبانوں کا درجہ دیا جاناچاہئے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجانی زبان کے اساتذہ اسکولوں میں تعینات کرے۔