پنتھرس پارٹی کاکولی برادری کوایس ٹی کادرجہ اورریزرویشن دینے کامطالبہ

جموں//نیشنل پنتھر س پارٹی نے کولی برادری کو ایس ٹی کادرجہ دینے اورملازمتوں میں ریزرویشن دینے کی مانگ کولے کراحتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران احتجاجی مظاہرے کی قیادت پنتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیوسنگھ کررہے تھے۔ نیشنل پنتھر س پارٹی کارکنان ہرش دیوسنگھ کی قیادت میں گزشتہ روز نمائش گراﺅنڈکے باہرجمع ہوئے اورانہوں نے حکومت مخالف نعرے بازی شروع کردی۔اس دوران پنتھرس کارکنان ’جموں ورودھی ۔بی جے پی ‘ہائے ہائے ،جموں مخالف بی جے پی ۔ہائے ہائے کے نعرے لگائے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ہرش دیوسنگھ نے کہاکہ کہاکہ کولی برادری کی جائزمانگ ہے کہ انہیں ایس ٹی کادرجہ اور ملازمتوں میں ریزرویشن دی جائے لیکن بی جے پی کی طرف سے ایساکوئی قدم نہیں اٹھایاگیا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی ۔پی ڈی پی حکومت نے پہاڑی زبان بولنے والوں کوریزرویشن دینے کی مانگ کوپوراکرنے کےلئے سفارشات منظورکی تھیں لیکن کولی برادری کونظرانداز کیا۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ جے اینڈکے ریزویشن ایکٹ میں ترمیم کی جانی چاہیئے۔ہرش دیوسنگھ نے کہاکہ کولی برادری کوفوری طورپر ایس ٹی کادرجہ اورملازمتوں میں ریزرویشن کومنظوری دینے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں اورانتباہ دیاکہ اگرایسانہیں ہواتو احتجاج کے سلسلے کوتیزکیاجائے گا۔اس دوران مظاہرین سے خطاب کرنے والوں میں گگن پرتاپ سنگھ ، پرشوتم پریہار، شام گورکھا، سریندرچوہان، بھویشن سنگھ، کیپٹن نروتم سنگھ،رام پال شرما، شنکر چب، نرمل کشور کمار، عاشق علی ، موہندرسنگھ،رچھپال سنگھ، ادھے ویر سنگھ،وشوبھ سنگھ،بٹوچوہدری ،وکرم چوہدری ،اجے شرماودیگران شامل تھے۔