ریاسی//جموں کشمیرنیشنل پنتھرس پارٹی کے چیئرمین اورسابق وزیر ہرش دیوسنگھ نے دعویٰ کیاہے کہ نیشنل پنتھرس پارٹی کی جموں خطہ کی واحدنمائندہ جماعت ہے ۔۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ چاربرسوں میں پنتھرس پارٹی نے جموں پردیش کے مسائل کولے کر400 احتجاجی مظاہرے اوردھرنے دیئے ۔انہوں نے کہاکہ نہ صرف ریاست بلکہ پنتھرس پارٹی نے جنترمنتراورپارلیمنٹ کے باہربھی دھرنے دیئے اورہمیں کئی مرتبہ گرفتارکرکے جیلوں میں بھی ڈالاگیا۔ہرش دیوسنگھ نے ان خیالات کااظہار ریاسی کٹرہ اورسندرانی ،کمبل ڈنگاعلاقوں میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پنتھرس پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے۔انہوں نے کہاکہ خطہ جموں کے ساتھ ہوئی ناانصافیوں کاازالہ کرے گی۔ انہوں نے لوگوں سے وعدہ کیاکہ وہ عوام کےساتھ انصاف کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم وعدوں پر یقین نہیں کرتے جیساکہ نیشنل کانفرنس اور دیگر سیاسی جماعتوں کی طرف سے جموں خطہ کے ساتھ کئے گئے ، ہماری پارٹی عام مسائل حل کرنے اور لوگوں کو درپیش مشکلات کا نمٹاراکرنے پر یقین رکھتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پچھلے ستر برسوں کے دوران کانگریس اور بی جے پی نے جموںکے لوگوں کے ساتھ مکمل طور پر ناانصافی کی ۔ہرشدیو سنگھ نے کہاکہ کانگریس اور بھاجپا کے لیڈران عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام رہے اور ستر برسوں میں صرف اقتدار سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔انہوںنے عوام اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ آئندہ پارلیمانی چناﺅ میں پنتھرز پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہرش دیو سنگھ پنتھرز پارٹی کے اودھمپور۔ڈوڈہ حلقہ سے امیدوار ہیں ۔
پنتھرس پارٹی جموں خطہ کی نمائندہ جماعت :ہرش دیو
