جموں//جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ کا چھ اپریل 202 سے ڈاکٹر سشیل شرما کی نگرانی میں جموں کے سپرسپیشلٹی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ ان کے کئی طبی ٹیسٹ کئے گئے اور ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔پنتھرس پارٹی کے کئی سینئر عہدیداران ان کی دیکھ بھال کررہے ہیںجن میں پی کے گنجو، انیتا ٹھاکر، بلوان سنگھ، ایڈوکیٹ محمد سلیم شیخ، سریندر واہی، پشپا دیوی، ایڈوکیٹ بنسی لال شرما نریش چب اور دیگر اہم ہیں۔اسی دوران راجستھان پردیش نیشنل پنتھرس پارٹی کے صدر انل شرما نے پارٹی کے نئی دہلی کے ہیڈکوارٹر میں میٹنگ کرکے پروفیسر بھیم سنگھ کی جلد صحتیابی کی خواہش اور بھگوان سے پرارتھنا کی۔