سرینگر/پی ڈی پی ممبر پارلیمنٹ میر محمد فیاض نے منگل کو نئی دلی میں پارلیمنٹ ایوان احاطے میں نصب مہاتما گاندھی کے مجسمے کے نزدیک پلوامہ میں فورسز کے ہاتھوں حالیہ ہلاکتوں کیخلاف احتجاج کیا۔
شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے راجیہ سبھا ممبر، میر فیاض نے سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر لکھا تھا''کشمیر میں خون خرابہ بند کرو۔
پی ڈی پی کے ٹویٹر ہینڈل پر میر فیاض کی احتجاج کرتی ہوئی تصاویر شیئر کی گئیں ۔
گذشتہ سنیچر وار کو جنوبی ضلع پلوامہ کے کھارہ پورہ، سرنو نامی علاقے میں فورسز کارروائی میں سات شہری جاں بحق ہوگئے۔ یہ ہلاکتیں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین ہوئی معرکہ آرائی کے بیچ ہوئی جھڑپوں کے دوران پیش آئیں۔مذکورہ معرکہ آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔