سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ کے تین لاپتہ نوجوانوں کی ہتھیاروں سمیت تصاویر منگل کوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔
مذکورہ تین نوجوانوں کی شناخت ناظم احمد ولد عبد الاحد ساکنہ ہکری پورہ، کاکا پورہ، پلوامہ، ارشاد احمد ولد محمد یوسف ساکنہ ترچھل پلوامہ اور رفیق احمد ولد عبد العزیز ساکنہ کرنابل، سامبورہ، پلوامہ کے طور ہوئی ہے۔
تصاویر میں موجود تفاصیل کے مطابق ناظم نے 17جون ،ارشاد نے یکم جون جبکہ رفیق نے بھی یکم جون سے عسکریت میں شمولیت اختیار کی ہے ۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق ناظم گذشتہ چار روز سے لاپتہ ہے جبکہ ارشاد اور رفیق گذشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہیں۔
تینوں نوجوانوں کے گھروالوں نے پولیس کے پاس گمشدگی کی شکایات درج کرائی ہیں۔
جی این ایس نے پولیس ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تصاویر کی جانچ کی جارہی ہے۔