پلوامہ کے بیشترہائر سیکنڈری سکولوں میں عملے کی کمی | حکام کوئی کارروائی کرنے سے قاصر،طلاب پریشان

پلوامہ//جنوبی ضلع پلوامہ کے سرکاری ہائرسیکنڈری سکولوں میں عملے کی کمی کے نتیجے میں یہاں زیر تعلیم بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سب ضلع ترال کے بٹہ گنڈ میں قائم ہائر سیکنڈری سکول میں کوئی بھی استاد نہیں ہے ۔ اسی طرح ہائر سیکنڈری سکول چر سو اونتی پورہ میں 375طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں لیکن 10اساتذہ کی کرسیاں خالی پڑی ہیں۔ہائر سیکنڈری نور پورہ میں4،ہائرسیکنڈری ستورہ 4اور 2ماسٹر گریڈ اساتذہ کی کمی ہے ۔ادھرہائر سکنڈری سکول ترال میںچاراور اچھن پلوامہ میں قائم ہائرسیکنڈری سکول میں 10کرسیاں خالی پڑی ہیں۔ایک ہائر سکنڈری سکول میں تعینات پرنسپل نے بتایا کہ محکمہ ان خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے بجائے عارضی اساتذہ سے کام لیتا تھا تھا تاہم گزشتہ دو سال سے اس حوالے سے کوئی بھی اقدام نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا’’ ہمیں محکمہ کی ہدایت ہے کہ آن لائن کلاس جاری رکھیں لیکن ہمارے پاس عملہ ہی دستیاب نہیں ہے تو بچوں کون پڑھائے گا ۔کئی طالب علموں نے ایل جی انتظامیہ سے اس سلسلے میںفوری  مداخلت کی اپیل کی ہے ۔