سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کا ایک65سالہ شہری ،جو کورونا وائرس میں مبتلاءتھا، پیر کے روز جاں بحق ہوگیا۔
اس طرح حکام کے مطابق جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کے84ہوگئی ہے۔
کاکا پورہ، پلوامہ کا رہنے والا شہری صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری کے مطابق نمونیا میں مبتلاءتھا جسے21جون کو اسپتال میں داخل کرایا گیاجہاں وہ جاں بحق ہوگیا اور اس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگیا۔
جموں کشمیر میں ابھی تک کورونا سے 84افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ان میں74وادی کشمیر جبکہ10صوبہ جموں میں جاں بحق ہوئے ہیں۔وادی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع سرینگر میں ہوئیں جن کی تعداد19ہے۔