پلوامہ واقعہ پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا الزام، تریپورہ کا شہری کرناٹک سے گرفتار

سرینگر// پلوامہ کے لیتہ پورہ میں ہوئے حملے سے متعلق سماجی رابطہ گاہ پر مبینہ طور پر ملک مخالف ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی پاداش مین تری پورہ کے ایک23 برس کے نوجوان کو کرناٹکا سے بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی مشرقی ریاست تری پورہ کے کھوئی ضلع میں سونا چرن پارا علاقے کے دیبا رام کے خلاف ایک بغاوت کا کیس درج کیا گیا،جبکہ پولیس نے از خود معاملے کو نوٹس لیتے ہوئے مبینہ طور پر مذکورہ نوجوان کی طرف سے سماجی رابطہ گاہ فیس بک پر پلوامہ حملے سے متعلق ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔کھوئی کے ایس پی کا کہنا ہے’’ فیس بل پر مذکورہ نوجوان کی طرف سے اشتراک کیا گیا ویڈیو جب عام ہوا،پولیس اس کے گھر گئی،جہاں معلوم ہوا کہ وہ میسور میں ایک ہوٹل میں کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم کو میسور روانہ کیا گیاجہاں مقامی پولیس کے تعاون سے مذکورہ نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔