پلوامہ میں4 قمار باز گرفتار | 20ہزار روپے ضبط

سرینگر//پلوامہ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران چار قمار بازوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے اور ان سے دائو پر لگائے گئے 20ہزار روپے ضبط کئے ۔ سی این آئی کے مطابق ایس ڈی پی او لیتر غلام حسن کی قیاد ت میں انچارج ایس ایچ او پولیس پوسٹ لیتر کی سربراہی میں ایک پولیس پارٹی نے اتوار کی شام ایک خصوصی چھاپہ مار کارروائی کے دوران چار قمار بازوں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ پولیس نے پتی پورہ لاسی پورہ علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران چار قمار بازوں کی گرفتاری عمل میں لاکر وہاں دائو پر لگائے گئے 20ہزار روپے بھی ضبط کئے جبکہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔