پلوامہ// پولیس نے جنوبی ضلع پلوامہ میں ملی ٹینٹوں کیلئے کام کرنے والے 2 بالائے زمین کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے 55 آر آر اور 182 بٹالین سی آر پی ایف کی مدد سے گرفتار افراد جیش محمد ملی ٹینٹوں کو پناہ دینے کے ساتھ ساتھ دیگر مدد فراہم کرنے کے علاوہ اسلحہ کی نقل و حمل میں ملوث تھے۔پولیس کے مطابق یہ دونوں افراد اونتی پورہ اور ترال کے علاقوں میں عسکریت پسندوں کیلئے گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد فراہم کرتے تھے۔گرفتار شدگان جیش محمد عسکری تنظیم کے کمانڈروں کے ساتھ رابطے میں تھے اور اسلحہ/گولہ بارود کی نقل و حمل میں ملوث تھے اور عسکری تنظیم کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے لیے دیگر لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہے تھے۔پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت عمر رمضان ولد محمد رمضان وانی ساکن برابنڈنہ اور جاوید احمد ملہ ولد علی محمد ساکن کھیلن پلوامہ کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ لتر میں کیس درج کیا ہے۔
پلوامہ میں 2 بالائے زمین ورکر گرفتار
