پلوامہ میں چنائو مشاہدین نے تیاریوں کاجائزہ لیا

پلوامہ//راجپورہ پلوامہ اسمبلی حلقوں کے چنائو مشاہد سجاد زمان ہزاریکا اورپانپور اورترال اسمبلی حلقوں کے مشاہد ونیت ننداوار نے ضلع چنائو آفیسر پلوامہ ڈاکٹر سید عابدر شید شاہ کے ہمراہ اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لئے کی جارہی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔میٹنگ کے دوران چنائو عمل سے متعلق انتظامات بشمول پولنگ سٹاف،تشکیل دی گئی ٹیموں کے کام کاج پولنگ مواد اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اس کے علاوہ کلکشن سینٹروں،کنٹرول روموں کے قیام،پولنگ عملے،ٹرانسپورٹیشن اورخواتین پولنگ اسٹیشنوں کے کام کاج کابھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس دوران مشاہدین نے اے آر اووز اوردیگر افسران کو تما م پولنگ اسٹیشنوں میں کم سے کم لازمی سہولیات دستیاب رکھنے پر زوردیا۔