پلوامہ میں پولیس پوسٹ پر جنگجوں کا حملہ

پلوامہ//پلوامہ کے مضافاتی علاقے میں مقیم سکھ فرقے کی حفاظت کیلئے قائم پولیس پوسٹ پر جنگجوں نے حملہ کر کے اسلحہ چھنے کی کوشش کی تاہم پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے فائرنگ کر کے اس کوشش کو ناکام دیا جبکہ فورسز نے علاقے کو سیل کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کی۔ جنوبی کشمیر کے قصبہ پلوامہ کے سعد ہ پورہ آری ہل علاقے میں سوموار بعد دو پہر جنگجوں نے علاقے میں مقیم سکھ فرقے کی حفاظت کے لئے موجود پولیس پوسٹ پر فائرنگ کر کے وہاں موجود اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی تاہم پوسٹ پر موجود اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کر کے جنگجوں کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیا ب ہوئے ۔مقامی لوگوں نے بتایااچانک فائرنگ کی وجہ سے گاوں میں افرا تفری مچ گئی اور ہمیں لگا شائد یہاں جھڑپ ہوئی اور گولی چلنے کی آواز کے ساتھ لوگ اپنے اپنے گھروں کی طرف دوڑ پڑے۔ واقعے کے فوراً  بعد فورسز کی بھاری تعداد جائے واردات پر پہنچی اور پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آور جنگجوںکی تلاش شروع کی ہے تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی گرفتاری یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔پولیس ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سوموار کوچند جنگجوں پر مشتمل ایک گروپ نے پوسٹ پر فائرنگ کرنے کے بعد اسلحہ چھینے کی کوشش کی جس کوپوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کر کے جوابی فائرنگ کر کے کوشش کو ناکام بنادیا۔