پلوامہ میں معرکہ آرائی ،آفیسر سمیت4فوجی اہلکار ہلاک، شہری بھی جاں بحق

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں سوموار کو عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے دوران فوج کا ایک آفیسر اور تین سپاہی ہلاک ، جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔

معرکہ آرائی کے دوران ایک شہری بھی گولی لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔

یہ معرکہ پنگلنہ نامی گائوں میں اُس وقت شروع ہوا جب فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے وہاں تلاشی آپریشن شروع کیا ۔

اس دوران جنگجوئوں اور فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق آفیسر سمیت چار فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

جی این ایس نے ہلاک شدہ فوجیوں کی شناخت میجر ڈی ایس ڈانڈیال،ہیڈ کانسٹیبل سیوا رام، سپاہی اجے کمار اور سپاہی ہری سنگھ کے طور کی ہے۔

شدید زخمی فوجی اہلکار کی شناخت سپاہی گلزار محمدکے طور ہوئی ہے جس کو سرینگر میں قائم فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فائرنگ کے دوران ایک شہری، مشتاق احمد بھی زخمی ہوگیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔

گائوں میں آخری اطلاعات ملنے تک فورسز آپریشن جاری تھا۔