پلوامہ میں فوجی گاڑی بارودی دھماکے کی زد میں،9اہلکار زخمی

سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ میں سوموار کو ایک فوجی گاڑی جنگجوئوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں اطلاعات کے مطابق 9اہلکار زخمی ہوگئے۔

یہ  واقعہ  پلوامہ  کے  آری  ہل  نامی  گائوں  میں  پیش  آیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق زور دار دھماکے کے بعد فوجی گاڑی پر جنگجوئوں نے فائرنگ کی جس سے آس پاس کے گائوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ زخمی فوجی اہلکاروں کو فوجی اسپتال سرینگر لایا جارہا ہے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

باقی تفصیلات کا انتظار ہے۔