پلوامہ میں غیر مقامی مزدور پر فایرنگ، ہسپتال داخل

سری نگر// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے گنگو علاقے میں پیر کی شام ایک غیر مقامی مزدور کو عسکریت پسندوں نے گولی مار دی۔
 
خبر رساں ایجنسی کے این او نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس شخص کی شناخت بسوجیت کمار کے طور پر کی گئی ہے، جو بہار کے پارس منڈن کا بیٹا ہے، کو علاج کے لیے ضلع اسپتال پلوامہ لے جایا گیا۔
 
حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
 
کشمیر میں رواں ہفتے کا یہ دوسرا جنگجوانہ حملہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ قبل ازیں، طاہر محی الدین کے نام سے ایک شخص کو وسطی کشمیر کے بڈگام کے گوٹ پورہ گاؤں میں اس کے گھر کے قریب گولی مار دی گئی اور وہ اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔