پلوامہ میں دلدوز حادثہ

 پلوامہ //نیوز ڈیسک// پلوامہ میں ایک کم عمر طالب علم بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔ 14سالہ 7ویں جماعت کا طالب علم  ماروف احمد ڈار ولد محمد اشرف ڈار ساکن پوشون  پلوامہ اس وقت لقمہ اجل بن گیا جب وہ واٹر پمپ سے منسلک بجلی کی تار ٹھیک کررہا تھا۔ اسے کرنٹ لگ گئی اور زوردار جھٹکے سے وہ گر پڑا۔ اسے بیہوشی کی حالت میں اسپتال لیجانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ دم توڑ چکا تھا۔اس واقعہ سے پورا گائوں سکتے میں مبتلا ہوا اور ہر طرف سوگواری کی کیفیت طاری ہوئی۔
 
 

گاندربل میں 14برس کالڑکانالہ سندھ میں غرق

ارشاداحمد
 
گاندربل//ورپش گاندربل کا 14 سالہ لڑکا واتل باغ کے مقام پر پیر پھسلنے سے نالہ سندھ میں غرقاب ہوا۔واتل باغ کے مقامی لوگوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ نالہ سندھ کے کنارے پر  نابالغ لڑکا اچانک پیر پھسلنے سے پانی کے تیز بہاو میںبہہ گیا۔  غرقاب ہوئے لڑکے ظہیر احمد خان ولد محمد سلطان ساکنہ ورپش گاندربل کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مددسے لاش کو بازیاب کیااور قانونی لوازمات پورا کرنے  کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کی۔