سرینگر//پلوامہ میںدریائے جہلم میں ایک شہری اور کوگام میں لاپتہ نوجوان کی نعش نالہ ویشو سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے دو نوں واقعات سے متعلق کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔ اتوار کی صبح مارول کا کہ پورہ علاقے میںایک 45سالہ شہری علی محمد ملک ولد غلام حسن ملک ریت نکالنے کے دوران دریائے جہلم میں ڈوب گیا ہے جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے کئی گھنٹوں بعد شہری کی لاش کو دریائے سے برآمد کیا ۔پولیس نے بتایا کہ قانونی لوزامات پورا کرنے کے بعد نعش کو لواحقین کے سپرد کیا گیا ۔اس دوران کولگام علاقے میں پولیس نے نالہ ویشو سے چند روز قبل لاپتہ ہوئے نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ۔ پولیس نے نوجوان کی شناخت دانش احمد پرے ولد گلزار احمد پرے ساکن متل ہامہ کولگام کے طور کی ہے ۔ پولیس نے بتایاکہ نوجوان کے جسم پر کسی بھی قسم کا کوئی زخم نہیں تھا۔مذکورہ نوجوان کی گمشدگی کے حوالے سے7 اگست کومقامی پولیس تھانے میں گمشد گی رپوٹ درج کی گئی تھی۔
پلوامہ میں جہلم سے اور کوگام میں نالہ ویشو سے دو لاشیں برآمد
