پلوامہ میں جاں بحق جیش جنگجو کی آخری رسومات میں ہزاروں کی شرکت

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میںمنگل کو ہزاروں لوگوں نے جیش محمد سے وابستہ اُس عسکریت پسند کی آخری رسومات میں حصہ لیا جو گذشہ روز پنگلنہ میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ جاں بحق ہوا تھا۔اس معرکہ میں فوج کا ایک آفیسر، تین سپاہی، ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔نو فورسز اہلکاراس معرکہ کے دوران زخمی بھی ہوئے تھے جن میں جنوبی کشمیر کا ڈی آئی جی امت کمار اور فوج کا بریگیڈیئر بھی شامل ہے۔

ہلال احمد کے آبائی گائوں میں ہزاروں مرد و زن اُس کی آخری رسومات میں شرکت کی غرض سے جمع ہوئے تھے۔

 ہلال کی یکے بعد دیگرے پانچ بار نماز جنازہ ادا کی گئی۔

مشتاق احمد بٹ نامی جاں بحق عام شہری کی آخری رسومات میںبھی لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر لوگوں نے بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔