شوپیان// پلوامہ اور سوپور میں ہفتہ کی صبح برستی بارش میں تلاشیاں لی گئیں۔ پلوامہ کے چک بدری ناتھ قصبہ یار شادی مرگ میں فوج کی44آ ر آ رنے محاصرہ کیا اور تمام راستے انتہائی سختی کے ساتھ سیل کردیئے ۔ انہیں یہاں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ طور پر اطلاع ملی تھی۔فورسز نے رہائشی مکانوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا ، تاہم بعد میں محاصرہ اٹھا لیا گیا۔ادھر سوپور قصبہ کے ڈانگر پورہ علاقے میں سنیچرکو تلاشی کارروائی کی گئی۔ فورسز نے گھر گھر تلاشی عمل میں لائی گئی۔تاہم کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی۔
پلوامہ میں تلاشیاں
