پلوامہ//پدگام پورہ پلوامہ میں گزشتہ جمعرات کو فورسز کی جانب سے دو جنگجوئوں اور دو نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف اتوارچوتھے روز بھی ضلع میں ہڑتال رہی جبکہ ٹہاب میںپر تشدد جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔قصبہ میں جزوی ہڑتال رہی ۔ دکانیں بند رہیں جبکہ چند ایک کھلی تھیں ۔ قصبہ کے علاوہ پورے ضلع میں مسافر ٹرانسپورٹ بند رہا البتہ قلیل تعداد میں نجی گاڑیاں چلتی رہیں۔ ٹہاب میںبعد دوپہر نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر اترآئیں اور انہوں نے یہاں سی آر پی ایف کیمپ پر پتھرائو کیا جس کے جواب میں فورسز نے ٹیر گیس کے گولے داغے۔ جھڑپوں میں دونوجوان زخمی ہو گئے۔ تاہم ضلع کے باقی علاقوں میں حالات پر امن رہے۔دریں اثناء قوئل پلوامہ،بانڈر پورہ اور بیگم باغ کے علاوہ ٹہاب میں دو جنگجوئوں اور دو شہریوں کے چہارم کے سلسلے میں لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔