سرینگر/پولیس نے منگل کو کہا کہ پلوامہ ضلع میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین ہوئی معرکہ آرائی کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار اور ایک جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے جاں بحق فوجی کی شناخت بلجیت سنگھ کے طور کی۔
پولیس نے کہا کہ اس معرکہ آرائی میں دوسرا فوجی اہلکار زخمی ہوگیا ۔
پلوامہ کے رتنی پورہ گائوں میں جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان معرکہ آرائی آج صبح شروع ہوئی تھی جو ختم ہوگئی۔
اس سے قبل خبر ساں ایجنسی جی این ایس نے اطلاع دی تھی کہ اس معرکہ آرائی میں 2فوجی اہلکار اور ایک عسکریت پسند جاں بحق اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا ۔
ذرائع کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے پلوامہ میں رتنی پورہ گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا جس کے دوران جنگجوئوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا۔