پلوامہ معرکہ آرائی میں 3جنگجو جاں بحق:پولیس

سری نگر// جنوبی ضلع پلوامہ میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے دوران تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔یہ اطلاع پولیس نے جمعہ کو ٹویٹ کے ذریعے دی۔
پولیس نے اگر چہ جاں بحق جنگجوﺅں کی شناخت نہیں بتائی تاہم کہا کہ اُن کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے۔
اس سے قبل اطلاعات میں بتایا گیا کہ مذکورہ جھڑپ کے دوران ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے ۔پولیس نے تاہم اپنے ٹویٹ میں اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ۔
حکام کے مطابق یہ جھڑپ گذشتہ شب دیر گئے راجپورہ کے ہانجن گاوں میں پیش آگئی۔
اطلاعات کے مطابق گاوں میںجنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز نے گذشتہ رات ایک محاصرے اور سرچ آپریشن شروع کیا۔جنگجوﺅں کی جانب سے فورسز پر فائرنگ کے بعد تلاشی آپریشن انکاو¿نٹر میں تبدیل ہوگیا اور طرفین کے مابین گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا۔
گولیوں کے ابتدائی تبادلے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔بعد میں محصور جنگجوﺅں کیخلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے تین جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گاوں میں جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔